ایبٹ آباد۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تین سال سے دھرنے اور وایلا کرنے والوں نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے، حکومت کی طرف سے ان پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ ایبٹ آباد کے علاقہ میاں دی سیری میرپور میں سردار محمد ایوب مرحوم کی چوتھی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیاءالرحمن، ضلع ناظم سردار سید غلام، سابق ایڈیشنل کمشنر فرید خان، جمیل اعوان، بنارس کلوروی، ڈی ایف او شعیب، حاجی قیصر خان جدون، پروفیسر خالد اعوان، سردار مقصود الرحمن، سردار طاہر ایوب، سردار ہارون، محمد اقبال عرف بالا گجر، سردار محفوظ، سردار طارق، سردار عارف، نزاکت خان جدون کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سردار محمد یوسف نے کہا ہم نے حجاج اکرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہےں، وہ سعودی عرب کی حکومت کے تعاون کے بھی مشکور ہیں،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32074