دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن کے حقوق اور تحفظ کے لیے پالیسی جلد نافذالعمل کی جائیگی ، سید ذوالفقار بخاری

62
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن کے حقوق اور تحفظ کے لیے پالیسی جلد نافذالعمل کی جائیگی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن ملک کے لیے قابل فخر ہیں، وباکے دوران پاکستانی تارکین وطن کورونا وبا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مذکورہ پالیسی کا مسودہ اختتامی مراحل میں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا سے عالمی معیشت پر بڑے منفی اثرات کے بعد بہت سے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں۔