دنیا بھر میں موجود ترک سائنسدان ٹیکنالوجی کے فروغ میں وطن کی خدمت کریں، رجب طیب اردوان

111

استنبول۔23 ستمبر(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے دنیا کے ہر گوشے سے ترک سائنسدانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ایجادات میں خدمات پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترک صدر نے استنبول کی ٹیکنو فیسٹ نمائش سے خطاب میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں خود مختاری کی پہلی شرط ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے جدید آلات تیار کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو فروخت کرنا ہے۔