دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرگئی

72

واشنگٹن۔ 24 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ79 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 93 لاکھ 59ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 24 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ 51ہزار اور چھہ لاکھ مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں مجموعی متاثرین کی تعداد2424418 ہے۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 1151479 ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 52771 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا 9,359,279 افراد متاثر اور 479,879 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,833,128 ہے۔ امریکہ میں افراد متاثرہ افراد کی تعداد 2424418 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1280540ہے ، ملک میں اب تک 123475ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 51ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں مہلک وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 485363ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ ادھر روس میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8359ہوگئی جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ روس میں کورونا کی مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرچھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ادھر بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں 14483 ہلاکتیںہوچکی ہیں۔ برطانیہ بھی کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں متاثرین کی تعداد 3لاکھ چھہ ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اب تک 42ہزار 9 سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔