نیویارک، لندن،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔6جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ76 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد86833587 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1876267افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23425506 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ15 لاکھ78ہزار جبکہ اموات کی تعداد تین لاکھ65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد21578606 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8350770 ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دو کروڑ15 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک365620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10375478 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد228826 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک150151افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناءبرازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد78 لاکھ12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 7812007 ہوگئی۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد197777 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27لاکھ74 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے76 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2774479 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 76305 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک برطانیہ میں پہلی بار ایک ہی روز میں نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں پچاس میں سے ایک شخص کو اور لندن میں30 میں سے ایک کو مہلک کورونا وائرس لگ چکا ہے۔ اس صورتحال کے باعث برطانوی حکومت کی جانب سے نئے لاک ڈاو¿ن کی صورت میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔