دنیا بھر کے لوگوں کو صحت مند قدرتی ماحول اور بہتر مستقبل کی کوششوں میں متحد ہونا چاہیے،رومینہ خورشید عالم

62
Rumina Khurshid Alam
Rumina Khurshid Alam

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو صحت مند قدرتی ماحول اور بہتر مستقبل کی کوششوں میں متحد ہونا چاہیے۔

عالمی یوم ارض 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ارض 2024 کا عنوان "زمین بمقابلہ پلاسٹک”پر مرکوز ہے، جو پلاسٹک کی آلودگی کے اہم مسئلے اور فطرت پر اس کے مضر اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے ایک عالمی ایونٹ ہے جو ہر سال ماحولیاتی تحفظ کے مقصد کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

یہ دن ہمارے ماحول کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو صحت مند قدرتی ماحول اور ایک بہتر کل کے لیے کوششوں میں متحد ہونا چاہیے۔