ملتان۔8جون (اے پی پی):دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی8 جون کو دماغ کے کینسر(برین ٹیومر) کاعالمی دن منایاگیا،یہ دن 2000ءسے باقاعدگی کے ساتھ منایاجارہاہے اوراس کی تجویز 1998ءمیں قائم ہونے والی جرمن ٹیومر ایسوسی ایشن نے پیش کی تھی ۔صحت اورسماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوکے ریجنل ڈائریکٹر شاہنواز خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم کینسرجیسی موذی بیماری سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں ،
اس حوالے سے لوگوں میں شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نامور نیوروسرجن پروفیسرڈاکٹرسیداطہرانعام نے اپنے ایک ریسرچ پیپرمیں بتایاتھاکہ پاکستان میں برین ٹیومر کے مریضوں کی تعداددیگرممالک کے مقابلے میں کم ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ باقاعدگی کے ساتھ اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ بروقت مرض کی تشخیص ہوسکے ۔