اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دنیا کے کامیاب ممالک میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بہترین نظام متعارف کرایا ہے جس پر موثر طریقے سے عملدرآمد جاری ہے، اس حوالے سے طبی عملے کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق مجموعی طورپرکورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا صورتحال کنٹرول میں ہے، شہری ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرتے ہیں تو ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی، سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور وائرس پھیلنے سے رک گیا ہے۔