دنیا میں ہر سال 16.9 ملین افراد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں وزارت صحت

65

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل وژن فار سرجیکل کیئر (این وی ایس سی) کے تحت 2025ءتک ملک بھر میں سرجری کے متعلق علاج معالجہ کی محفوظ ترین سستی سہولیات کے ساتھ ساتھ آپریشن کی معیاری سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔دنیا بھرمیں 5 ارب افراد کو محفوظ اور زندگی بچانے والے آ پریشن کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے اورہر سال 16.9 ملین افراد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ سرجری کی محفوظ اور صحت بخش سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تناسب 28سے 32 فی صد ہے ۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں میں بچوں کے امراض ‘ کینسر کے آپریشن ‘ دل کی بیماریوں کے آپریشن سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ۔