24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںدنیا کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے ، نوجوان نسل کو آئی...

دنیا کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے ، نوجوان نسل کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے گورنر ہائوس لاہور میں اخوت فاونڈیشن کی جانب سے آئی ٹی ٹرینرز میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میں مختلف علاقوں سے آئے تمام طلبہ و طالبات کو گورنر ہا ئوس لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے اور نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سافٹ ویئرز ایکسپورٹس بڑھا کر معاشی ترقی کی منزل تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اخوت فانڈیشن نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کی تربیت دے کر اچھا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اور ادارے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کر رہے ہیں معاشرے کا وہ روشن چہرہ ہیں جسے دکھانے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خامیوں اور منفی چیزوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں کئی اچھی چیزیں بھی ہیں۔

- Advertisement -

ہمیں اپنے معاشرے کی اچھائیاں بھی دیکھنی چا ہئیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اخوت طلبا کو گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب اور موبائل اپلی کیشنز ڈویلپمنٹ کے مفت کورسز کروا رہی ہے ،ان کورسز سے طلبا آن لائن کام کر کے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آج کی تقریب میں جن اساتذہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2013 میں طلبہ میں میرٹ پر لیپ ٹاپس تقسیم کیے تاکہ ہمارے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آ سکیں اور دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم سے سافٹ ویئر ایکسپورٹس میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا اور ڈیجیٹل تقسیم کم ہوئی تھی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے طلبا میں میرٹ پر لیپ ٹاپس کی تقسیم دوبارہ شروع کی ہے جس کے ثمرات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیم ورک بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایک کامیاب ماڈل ہے۔ اخوت فاونڈیشن ٹیوٹا اور مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کر کے اپنے پروگراموں کا دائرہ کار مزید بڑھا سکتی ہے۔اس موقع پر چیئرمین اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا مقصد انہیں ان لائن روزگار کے مواقع اور کاروباری جذبے کے ذریعے خود انحصاری کے قابل بنانے کے لیے اعلی ترین معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور ایک مثبت مستقبل بنایا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے آئی ٹی ٹرینرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں