دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکائونٹس منجمد کرنے کی خبر پر ٹویٹ

154

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ،اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

منگل کو بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکائونٹس منجمد کرنے کی خبر پر اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ، قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ۔

کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نےکہا کہ اس سےپہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔