پیرس۔ 10 فروری (اے پی پی)دنیا کی 6 بڑی آئل کمپنیوں نے 2018 ء کے دوران 80 ارب ڈالر کے قریب خالص منافع کمایا جس کی وجہ تیل کے نرخوں میں اضافہ اور انتظامی اخراجات میں کمی ہے، ان میں امریکی کمپنیاں چیوران اور ایکسن موبل، برطانیہ کی برٹش پٹرولیم، ہالینڈ کی رائل ڈچ و ڈچ شیل اور فرانس کی ٹوٹل شامل ہیں۔ماہرین کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں بہتری کے باعث چند بڑی آئل کمپنیوں نے 80 ارب ڈالر کے قریب خالص منافع کمایا۔