- Advertisement -
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے اس کا آغاز کر رہا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان صدر آئین، قانون اور عدالتی نظام کا تمسخر اُڑانے والے کے خوف کا قیدی ہے۔ صدر علوی عمران خان کے جرائم میں سہولت کار ہیں، آئین، قانون اور عدالتی نظام کو تماشہ بنایا ہوا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=352405
- Advertisement -