دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے34 لاکھ پانچ ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد16 کروڑ42 لاکھ سے متجاوز

61

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔18مئی (اے پی پی):بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ63 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد34لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ42لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد164287888ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3405191 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد16644797ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے دو لاکھ63 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد2 کروڑ 52 لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید263533 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران4329 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد25228996 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد278751 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3353733 ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، تامل ناڈو، کرناٹک اوراتر پردیش شامل ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ37 لاکھ47 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ پانچ سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میںمہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33747439 اور 5944597 فعال متاثرین ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک600533افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ27202309 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ56لاکھ61 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے30148 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر15661106ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران وائرس سے متاثرہ 786 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے، برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد15661106ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد436862 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1071811 فعال مریض ہیں۔