
پشاور۔22دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ دنیاکی تاریخ میں 100دنوں کے اندر20ٹرینیں چلائیں ،تین ماہ میں ریلوے کے مسافروں میں 20فیصداضافہ ہوگیاہے،مشکل وقت سے گزررہے ہیں تاہم حالات بدلنے کایقین ہے،ریلوے چلی گی توپاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،سکول کے چھٹیوں کے باعث15جنوری تک تمام ٹرینوں کی ٹکٹیں بک ہیں ، ایمرجنسی ٹرین چلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمدنے کہاکہ عمران خان نے جوذمہ داری دی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے،جلال آبادسے پشاورتک ریلوے لائن کیلئے فزیبلٹی بنانے کاٹھیکہ دیاہواہے جس سے پشاوراورگردونواح میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جائیں گے ،انگریزوں نے ریلوے ٹریک جہاں پرچھوڑی تھی آج بھی وہی کی وہی ہے جوکہ بدقسمتی ہے تاہم ریلوے ٹریک کوبہترکرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 23مارچ سے 2نان سٹاپ وی وی آئی پی ٹرین شروع کررہے ہیں تاہم اس کاکرایہ تھوڑازیادہ لیںگے ،30جنوری سے بزنس کوچز بھی شروع کرینگے جبکہ حویلیاں تاکاشغرٹرین سروس کابھی منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے،اسی طرح نوشہرہ سے درگئی تک ٹرین سروس کابھی سوچ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گوادردنیاکے 6بڑے گہرے پانی کے بندرگاہوں میں سے ایک ہے جس میں بیک وقت 186بحری جہازلنگراندازہوسکتے ہیں،گوادربندرگاہ چاہ بہارکے مقابلے میں بڑی بندرگاہ ہے،اضاخیل ڈرائی فورٹ میں بزنس مین کمیونٹی محکمہ ریلوے کا ساتھ دیں،پشاور کے بزنس کمیونٹی کےلئے کارگو ٹرین چلانے کے لئے تیار رہے،پشاور کے پرانے ڈرائی فورٹ پر کام ہو رہا ہے،ساٹھ دنوں میں پشاور کے بزنس کمیونٹی کو بزنس ٹرین دینگے۔