دو منشیات فروش ملزمان گرفتار،ایک کلو700 گرام چرس برآمد

109

ملتان۔ 02 مارچ (اے پی پی):ملتان تھانہ بستی ملوک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کلو 700 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک بابر شہزاد کھیڑا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 560 گرام چرس،جبکہ ملزم محمد ظفر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1160 گرام چرس کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔