دوحہ،پاکستان کے پارلیمانی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سر براہی میں بین الپارلیمانی یونین کی 140ویں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

114

اسلام آباد/دوحہ ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے پارلیمانی وفد نے بین الپارلیمانی یونین کی 140ویں اسمبلی کے اجلاس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملکی پرچم کو سر بلند رکھا جو (کل) بدھ کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سر براہی میں شرکت کرنے والے وفد نے اجلاس کی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا جس میں سینیٹرز رضا ربانی، ولید اقبال، شازیب درانی اور ممبران قومی اسمبلی شازیہ مری، رانا تنویر الحسن، شیر علی ارباب اور حسن بلوچ شامل ہیں۔ اس دورے کی بڑی کامیابی سپیکر قومی اسمبلی کی ایشیاءبحرالکاہل کی 34 رکنی گروپ کی سر براہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس اہم گروپ جس میں چین، ایران، بھارت اور جاپان کے علاوہ کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان کو ایک سال کےلیے سربراہی دی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوحہ میں پاکستان کے مثبت تشخض کو اجاگر کرنے کےلئے فعال کردار ادا کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کےلئے آئے ہوئے مختلف ممالک کے اپنے ہم منصوبوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قطر کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین احمد بن عبداللہ المحمود سے ملاقات کی جنہوں نے سپیکر اور ان کے ہمراہ دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے مابین ملاقات میں دونوں اقوام کے بہترین مفادات کےلئے پارلیمانی رابطوں میں فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قطر کی حکومت کی طرف سے پاکستان کےلئے ایک لاکھ ملازمتوں کے اعلان پر اپنے قطری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان میں مزید اضافہ کرنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ قطر کے دوران ان کے پرتپاک استقبال کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قطر کے امیر اور قطر کی پارلیمان کے سپیکر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ قطر کے سپیکر نے پاکستان اور قطر کے مابین تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم امہ کے درمیان مصالحت کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کےلئے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے نیپال اور قزاخستان کے سپیکر وں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ نیپال کی قومی اسمبلی کے سپیکر Mr. Nurlan Nigmatulin (کرشنا بہادر مہارا نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماو¿ں نے سارک فورم کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر اسد قیصر نے نیپال کے ارکان پارلیمنٹ کی استعداد کار میں اضافہ کےلئے پاکستان انسٹیٹوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کی خدمات کی پیش کش کی جس کو قبول کرتے ہوئے نیپال کے سپیکر نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قزاخستان کے اپنے ہم منصب Mr. Nurlan Nigmatulin سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو رواں سال قازقستان کے دارالحکومت الماتے میں ہونے والی یورو ایشیاءکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دعوت کو قبول کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں خصوصا قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اسی جذبے کے تناظرمیں دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کی قومی اسمبلی اور اسلام آباد میں قزاخستان کے سفارتخانہ کے باہمی تعاون سے قزاخستان کے سفارتخانہ میں سیمینارمنعقد کرایا گیا۔ قزاخستان کے سپیکر نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کےلئے سپیکر قومی اسمبلی کی ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں اسد قیصر نے نیپال، ترکی، ایران اورعمان کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پارلیمانی اور حکومتی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آئی پی یو کی اسمبلی کے 140ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا امن اور عالمی سیکورٹی کی قائمہ کمیٹی۔ رکن قومی ا سمبلی شازیہ مری کو آئی پی یو کے اعلی مشاورتی گروپ برائے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے علاوہ پائیدار ترقی، خزانہ اور تجارت، سینیٹرز شازیب درانی کا نوجوانوں کے فورم کی بیور وکےلئے منتخب ہونا اہم پیشرفت ہیں۔ بین الاقوامی پارلیمانی کمیونٹی کی طر ف سے پاکستانی امیدواروں کا منتخب ہونا عالمی سطح پر پاکستان میں تیزی سے فروغ حاصل کرنے والی جمہوریت پر اعتماد کا اظہار ہے۔یاد رہے کہ اسد قیصر کا سپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعدبطور سپیکر قطر کایہ پہلا دورہ ہے۔