دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف

138
دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کریں گے،

جمعرات کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اعادہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں۔

سعودی قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے اور خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔