لاہور۔22نومبر (اے پی پی):دورہ نیوزی لینڈ کےلئے اعلان کردہ ٹیم کے تمام کھلاڑی کوویڈ کا شکار ہونے سے بچ گئے۔ ترجمان کے مطابق قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لئے گئے کووڈ -19 ٹیسٹ کے نتائج سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی رپورٹ منفی آئی ہے، قومی سکواڈآج پیر کی صبح بابر اعظم کی کپتانی میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔