31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںدوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے،...

دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے، سرفراز احمد

- Advertisement -

ابوظہبی۔15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر انتہائی پر اعتماد ہوں، دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہے، مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو خوب جان لڑانا ہو گی، کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تمام تر توجہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے، امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے۔ آسٹریلوی قائد ٹم پین نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین اور اسپنرز ہیں، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (آج) منگل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔ پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی، بدقسمتی سے جیت کے قریب پہنچ کر فتح حاصل نہ کر سکے جس پر افسوس ہے، آخری دن پہلے سیشن میں وکٹ مل جاتی تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں