- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز 25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں کھیلوں کے 19 مقابلوں مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری آئی پی سی کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، وزارت داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ کے سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81399
- Advertisement -