دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج 14 جون تک اپنے حج واجبات جمع کرائیں،وزارت مذہبی امور

148

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج 14 جون تک اپنے حج واجبات جمع کرائیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری حج سکیم کے تحت کی جانے والی دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے 7 ہزار 309 عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ بینکوں میں 14 جون تک واجبات جمع کروائیں۔ مقررہ تاریخ تک حج واجبات جمع نہ کرانے والے عازمین حج سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔ وزارت نے فارمولہ کے تحت 15 ہزار 790 عازمین حج کو تقسیم کیا جن میں سے 60 فیصد سرکاری حج سکیم کے تحت 9 ہزار 474 عازمین حج ادا کرینگے جبکہ بقیہ 40 فیصد 6 ہزار 316 عازمین حج پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کرینگے۔