دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

96

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ برس ہونے والے دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 28 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 31 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ ڈبلیو بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 جنوری سے 12 فروری تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔