35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںدکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے،ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک...

دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے،ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے ڈویژنل صدر و رکن ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے 93 چٹی ر ب میں منعقدہ ”فری آئی کیمپ“کے افتتاح پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بنیاد خدمت کے جذبے پر استوار ہے، ہر شخص کو خدمت خلق کاعمل انفرادی اور مجموعی طور پر انجام دینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کو تمام مذاہب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہوں نے عوامی خدمت کے لئے شہر بھر میں فری آئی کیمپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کیمپ میں 130 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات اور آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پراہل علاقہ نے فری آئی کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد ڈوگر،میاں محمد یونس،ڈاکٹر محمدندیم، میاں عادل قادری،رانا اعجاز حسین،محمدوقاص،حافظ محمد یاسر قادری المدنی،محمد جنید ودیگر بھی موجودتھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597270

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں