دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر37 فیصدکمی

120
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں دھاتوں کی درآمدات پر2.539 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات کاحجم 4.034 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری میں دھاتوں کی برآمدات کاحجم 182 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 57 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں دھاتوں کی درآمدات پر445ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔