14.9 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںدھمیال پولیس نے ریفریشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے دو...

دھمیال پولیس نے ریفریشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی):دھمیال پولیس نے ریفریشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے مسروقہ رقم 8 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

دھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567254

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں