دھمیال پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی

156

راولپنڈی۔22جون (اے پی پی):دھمیال پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق دھمیال پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عادل کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے 2 کلو 210 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔