28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںدھمیال پولیس کی کامیاب کارروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والے چار قمار...

دھمیال پولیس کی کامیاب کارروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والے چار قمار بازوں کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔15اپریل (اے پی پی):دھمیال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے چار قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عامر، بشیر، وسیم اور سہیل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 10 ہزار روپے، 2 موبائل فون، ایک گھڑی اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کاروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قمار بازی ایک سنگین معاشرتی برائی ہے اور یہ دیگر جرائم کی بنیاد بنتی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قسم کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں