دھند کے باعث موٹروے ایم۔2 پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند کر دی گئی

261

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):دھند کے باعث موٹروے ایم۔2 پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند کر دی گئی،بھکرشہر اور گردونواح میں بھی دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے دوران ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں۔پولیس ترجمان نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران سفر تیز رفتاری سے گریز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کےلئے معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔