35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدھوکے بازی اور مالیاتی فراڈ میں ملوث سعودی شہری کو 5 سال...

دھوکے بازی اور مالیاتی فراڈ میں ملوث سعودی شہری کو 5 سال قید کی سزا

- Advertisement -

ریاض ۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی عدالت نے 41 افراد سے مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے پر سعودی شہری کو 5 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن نے تحقیقات مکمل کرکے کیس عدالت کو ارسال کردیا تھا۔ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ سعودی شہری کی جانب سے مالیاتی فراڈ کا کیس سامنے آیا جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے انتہائی ارزاں اشیا فروخت کرنے کا لالچ دیا گیا۔

جعلی ڈیجیٹل مارکیٹ آپریٹ کرنے والا شہری اپنے شکار سے فرضی اشیا کی قیمت اپنے اکاؤنٹ میں وصول کرنے کے بعد ان کا نمبر بلاک کردیتا تھا۔پراسیکیوشن کے پاس مذکورہ شخص کے حوالے سے 41 افراد کی شکایات درج ہوئیں جس پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔تحقیقات میں اس پر عائد کیے جانے والے تمام جرائم ثابت ہونے پر کیس کریمنل کورٹ کو ارسال کردیا گیا جہاں عدالت نے 5 برس قید کی سزا سنا دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582583

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں