اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھُپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں ،منہ چھپا کر آنا پڑے گا، پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آئی تھی؟شہباز شریف کی بیٹی کےگھر نیب کوحملہ کرنےکاحکم دیتےشرم آئی ؟فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سےگھسیٹ کر لاتے ہوئے اورمسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پرحملہ کراتےشرم آئی؟ پنکی باجی کو ہیرے،انگوٹھیاں لیتےڈرلگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟