دہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے، رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ

106

کوئٹہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے، لیکن ہم بلوچستان کی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی یہ بزدلانہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات پر قائم ہیں کہ ان حالات میں بھی ہم اپنے اتحاد اور عزم کو مضبوط رکھیں گے۔