دہشت گردی میں دوبارہ سر اٹھانا ہماری قومی سلامتی کے لیے ایک نئے خطرے کا باعث ہے،وزیراعظم شہباز شریف

127

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہاہے کہ دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا ہماری قومی سلامتی کے لیے نیاخطرہ ہے، ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اس خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی میں دوبارہ سر اٹھانا ہماری قومی سلامتی کے لیے ایک نئے خطرے کا باعث ہے۔

ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اس خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ بنوں آپریشن میں حصہ لینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔