- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئی ہے، اس جنگ میں پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہو گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، پانامہ لیکس کے بارے تحقیقاتی کمیشن پر سب کو اعتماد کرنا ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزراءتمام اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کر کے پانامہ لیکس کے مسئلہ پر تحقیقاتی کمیشن پر اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں، اس حوالہ سے سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے تاکہ صاف و شفاف تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1740
- Advertisement -