دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل دیرینہ رکاوٹ دور ہونا تاریخی پیشرفت اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

157

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل دیرینہ رکاوٹ دور ہونے کو تاریخی پیش رفت اور اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر اور اپر کوہستان کے گرینڈ جرگہ کے عمائدین نے تھور اور ہربن قبائل کے مابین عشروں پرانا تنازعہ طے کرلیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے ڈیم کی بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے تکمیل ممکن ہوگی اور گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مابین حدود کا تنازعہ حل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔