ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس

132
آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے کہا ہے کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں اور جن شہروں میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پہلے چیف کمشنر فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ رواں ماہ کے شروع میں مارشل آرٹس کا ایک رنگا رنگ ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے ٹاپ ایتھلیٹس نے حصہ لیا، ترجمان کہ مُطابق "چیف کمشنر ہاکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلوں کے ایتھلیٹس کے جوش و خروش کو بڑھانے اور آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار رہیں ۔

"ٹورنامنٹ میں چھبیس ٹیموں نے رجسٹریشن کروائی، ٹورنامنٹ کے پول میچز 20 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا،ابتدائی میچ گلیڈی ایٹرز فٹ بال کلب اور فیڈرل فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔