- Advertisement -
صحبت پور۔ 04 مئی (اے پی پی):ذیشان علی کو ایس ایس پی صحبت پور تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ذیشان علی ایک ایماندار عوام دوست اور شریف النفس انسان کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے مقابلاتی امتحان سینٹرل سپریٸیر سروس (سی ایس ایس) کوالیفاٸیڈ آفیسر ہیں اور پاکستان پولیس سروس (پی ایس پی) گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ذیشان علی ایس اسی پی صحبت پور میں تعیناتی سے قبل وہ ایس ایس پی گیلگت ،ہنزہ، گوادر ،اسلام آباد ،کوہلو سمیت صوبے کے مخلتف علاقوں میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں ، ان کا شمار محکمہ پولیس کے سینئر باصلاحیت تجربہ کار اور فرض شناس عوام دوست آفیسران میں ہوتا ہے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592385
- Advertisement -