رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی مرکزی تقریب ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

219

راولپنڈی ۔18دسمبر (اے پی پی):رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی مرکزی تقریب مزار رئیس الاحرار فیض آباد میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور ان کےمزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رئیس الاحرار کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ہمراہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان بھی موجودتھے جبکہ وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی ، چوہدری اکبر ابراہیم ، محترمہ امتیاز نسیم اور سردار احمد صغیر بھی وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تھے۔