38.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںرابطہ عالم اسلامی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے...

رابطہ عالم اسلامی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔4جولائی (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے جسے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے طلب کیا تھا۔

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماکونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے اس حوالے سے فوری اور مضبوط موقف اور اسلامی تعاون تنظیم میں سعودی عرب مستقل مندوب کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور پے درپے اشتعال انگیزی کے خلاف بیان کو سراہا۔

- Advertisement -

رابطہ عالم اسلامی نے او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں عید الاضحیٰ 1444ھ کے پہلے دن سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت اور ایسے واقعات پر ناراضگی اور حکام کی جانب سے اس بے حرمتی پر عمل درآمد کے لئے اجازت نامہ کے اجرا پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں اظہار رائے کی آزادی کے بہانے قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدس اقدار اور علامات کے تقدس کو مجروح کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتہاپسندی کے ایجنڈے کی تکمیل قراردیا گیا اور عالمی برادری سے ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیاگیاہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=372228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں