رابطہ عالم اسلامی کی ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت ، زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار

63

مکہ مکرمہ۔7فروری (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی نے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

ادارے کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیٰسی نے اس المناک حادثے پر شامی اور ترک اقوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ،انہیں جنت میں اعلٰی مقام عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے۔