راجر فیڈرر اور سٹیفانوس دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

77
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

دبئی۔2 مارچ (اے پی پی)راجر فیڈرر اور سٹیفانوس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی بورنا کورک کو سٹریٹ سیٹس میں6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فیڈرر کو کیریئر کا 100واں اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کیلئے فیصلہ کن معرکے میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کا چیلنج درپیش ہو گا جنہوں نے سیمی فائنل میں فرانس کے جائل مونفلس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔