راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

119

میلبورن ۔ 27 جنوری (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فیڈرر نے سیمی فائنل میں ہم وطن کھلاڑی واورینکا کو شکست دی، اس کے ساتھ ہی فیڈرر 1974ءکے بعد کسی بھی گرینڈسلام ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے معمرترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، کین روزوال نے 1974ءمیں یو ایس اوپن فائنل میں پہنچ کر معمرترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔