- Advertisement -
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وومن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئوٹ کلاس کیا ۔
پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416753
- Advertisement -