رافیل نڈال انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث بارسلونا اوپن سے دستبردار

218
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

میڈرڈ۔14اپریل (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث بارسلونا اوپن سے دستبردار ہوگئے۔ 36 سالہ نڈال کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں رواں ہفتے مونی کارلو ماسٹرز سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن کی مئی میں ہونے والے فرنچ اوپن میں بھی شرکت مشکوک ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے۔

رافیل نڈال جنوری میں آسٹریلین ٹینس سٹار میکنزی میک ڈونلڈ سے شکست کے بعد سے ابھی تک ایکشن میں نظر نہیں آئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں سپینش سٹار نے کہا کہ بارسلونا اوپن میرے لئے خاص ٹورنامنٹ ہے کیونکہ یہ میرا ہوم کلب ہے اور گھر پر کھیلنا ہمیشہ ایک منفرد احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انٹرنیشنل مقابلے کے لئے تیار نہیں ہوں ، واپسی کے لئے پریکٹس جاری رکھوں گا۔