رافیل نڈال کی پیرس اولمپکس گیمز پر توجہ مرکوز ،ومبلڈن اوپن ٹینس سے محروم

190
Rafael Nadal

میڈرڈ۔14جون (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار 22گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن رافیل نڈال پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے۔38 سالہ ہسپانوی نے کہا کہ وہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 27 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک گیمز کے ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاری کے طور پر سویڈن کے شہر باسٹاڈ میں کلے کورٹ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔رافیل نڈال نے 2008 اور 2010 میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھامیں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔22 بار کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال نے کہا کہ وہ ومبلڈن اوپن میں شرکت سے محرومی پر بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ میں ہمیشہ گیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ رافیل نڈال نے کہا کہ وہ پیرس اولمپک کے لئے اپنی تیاری کے طور پر کھیلیں گے۔رافیل نڈال 3 جون کو 38 سال کے ہو گئےتھے ، گزشتہ دو سالوں میں اپنے کولہے اور پیٹ کی فٹنس مسائل سے نجات پا چکے ہیں، جس میں 2023 میں سرجری بھی شامل تھی۔ پیرس اولمپکس 26 جولائی سے شروع ہو کر 11 اگست تک جاری رہیں گے۔