اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ امیر جماعت اسلامی اس حملے میں محفوظ رہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے۔وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔