”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ 10مئی کو راولپنڈی میں ہو گی

106
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

راولپنڈی۔03فروری (اے پی پی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “کا آغاز 10مئی سے ہو گا ۔اپنی نوعیت کی منفرد نمائش میں رواں برس مقامی مینو فیکچررز کی شرکت کے ساتھ ساتھ خواتین انٹرپرنیورز اور گھریلو دستکاریوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی ۔راولپنڈی چیمبر کی ایگزیبیشن کمیٹی کے وائس چیئرمین و ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ثابت ہو گی اور اسے کارپوریٹ سطح پر آرگنائز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔