- Advertisement -
راولپنڈی۔28مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 1600 سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔
راولپنڈی پولیس کے 1600 سے زائد افسران پولیو ورکرز کی 218 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ تھانوں کی موبائلز، ڈولفن اور محافظ سکواڈ علاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602494
- Advertisement -