27.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ،ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ اور فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرامز کی تکمیل،ای...

راولپنڈی ،ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ اور فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرامز کی تکمیل،ای ڈی ایچ ای سی مہمان خصوصی تھے

- Advertisement -

راولپنڈی۔1مئی (اے پی پی):راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای)کے اشتراک سے "نیشنل آؤٹریچ پروگرام برائے فیکلٹی ڈویلپمنٹ” اور "ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام” کی اختتامی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم نے بطور مہمان خصوصی اور این اے ایچ ای کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے شرکت کی،30 سے زائد فیکلٹی ممبران نے نیشنل آؤٹریچ پروگرام جبکہ 21 سے زائد خواتین اساتذہ نے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، ان پروگرامز کا مقصد صرف تدریس کی بہتری نہیں بلکہ قائدانہ صلاحیتوں، ادارہ جاتی ثقافت میں بہتری اور خواتین کی خوداعتمادی کو فروغ دینا بھی تھا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے جس پیشہ ورانہ انداز سے ان پروگرامز کو مکمل کیا وہ قابل تعریف ہے۔ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے کہا کہ یہ پروگرام ہر استاد کو نہ صرف ماسٹر ٹرینر میں ڈھالنے کا موقع دیتے ہیں بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی کو نئی سمت فراہم کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے کہا کہ یہ پروگرام صرف اساتذہ کی تربیت تک محدود نہیں رہیں گے،ہم ان ہی مینٹورز اور ٹرینڈ فیکلٹی ممبران کے زریعے طالبات کی تربیت کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیں گے تاکہ لیڈرشپ، فیصلہ سازی اور خود اعتمادی کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اب ہماری مینٹیز خود مینٹورز بن چکی ہیں اور ان کا تربیتی سلسلہ اگلے مراحل تک پہنچے گا۔ڈاکٹر انیلا کمال نے یہ بھی اعلان کیا کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں ناہی کے تعاون سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے لیے بھی ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ انتظامی کارکردگی کو بھی تعلیمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590840

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں