راولپنڈی ،پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

106
راولپنڈی ،پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری
راولپنڈی ،پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

راولپنڈی ۔15ستمبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 21 روز کے دوران 576 ان فٹ گاڑیوں کو بند جبکہ 4266 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر 46 لاکھ 26 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 360 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 35 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔